بھارتی اداکار سلمان خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلحہ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان نے دھمکی آمیز خطوط کے بعد تحفظ کے لیے لائسنس کی درخواست دی تھی، جان لیوا دھمکیوں کے بعد سے ہی سلمان خان کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ہی لینڈ کروزر کو اپ گریڈ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ اداکار کی حفاظت کیلئے گاڑی میں آرم اور بلٹ پروف شیشے لگائے گئے ہیں۔
سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی
یاد رہے بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھاسلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو یہ خط ممبئی کی ساحلی پٹی کے قریب پارک کے بینچ پر ملا ، اس بینچ کی خاص بات یہ تھی کہ سلمان خان اور سلیم خان اکثر صبح کی سیر کے بعد کچھ دیر کے لیے اس بینچ پر بیٹھتے تھے۔
خط میں لکھا گیا تھا کہ تمہارابھی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔ تاہم یہ دھمکی آمیز خط کس کی جانب سے لکھا گیا ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں، ممبئی پولیس نے گمنام خط کی موصول ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا یہ بھی کہا گیا تھا کہ بالی وڈ اداکار کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی ملی تھی۔
سلمان خان نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے لئے ایک ہزار کروڑ مانگ لیا
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں سامنے آنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے چند سال قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد حال ہی میں لارنس بشنوئی نے دوبارہ اداکار کو راجھستان میں مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
یادرہے کہ سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ان کے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرستار پائے جاتے ہیں. ان کے پرستار ان کی سیکیورٹی کو لیکر کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری کی سیکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے-