سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟

ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہےاور فیصلہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کیا گیا ہے۔ سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد ایک بے چینی کی سی فضا قائم ہوگئی ہے۔ سلمان خان کے گھر والوں کے ساتھ ان کے پرستار بھی خاصی تشویش میں ہیں سب کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2008 میں عدالت کے باہر کے باہر کہا تھا کہ ہم سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔ گینگسٹر لارنس بسنوئی کے ایک قریبی دوست کو پولیس نے قتل کے سلسلے میں دو سال قبل جب گرفتار کیا تھا تو اس نے انکشاف کیا تھا کہ ہمارا پلان سلمان خان کو بھی قتل کرنے کا ہے۔

۔پولیس سلمان خان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے یہاں تک کہ ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ کوئی مشکوک حرکت نہ کر سکے اور نہ ہی وہاں کوئی مشکوک افراد آسکیں۔ ان دھمکیوں کو دئیے جانے کے بعد سے اب تک سلمان خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ان کی طرف سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز زقبل گلوکار دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور ایک دن قبل کی ان کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ان کے قتل کے بعد سے اب تک خوف و ہراس کی سی فضا قائم ہے سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے ممبئی پولیس کافی چوکنی ہے اور ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک افسوسناک واقعہ کے ہوجانے کے بعد ہم سلمان خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں

Comments are closed.