سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

0
49

ممبئی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کو عدالتی ثمن جاری ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی : سلمان خا ن اور عدالتی کیسز کا چولی دامن کا ساتھ ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کی قانونی مشکلات کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس سمیت متعدد عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے۔

سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے جس کی وجہ سے ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا ہے-

مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن کے مطابق اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

دوسری طرف راجستھان ہائی کورٹ نے پیر کو سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کی دو درخواستوں کو جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں اداکار کے خلاف ایک سماعت پہلے ہی زیر التوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ان دونوں درخواستوں کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تینوں مقدمات کی سماعت ایک جگہ پر ہو۔

2 اکتوبر 1998 کو درخواست گزار اور دیگر ملزمان کے خلاف دو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر 5 اپریل 2018 کو ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جب کہ شریک ملزم سیف علی خان، نیلم ، تبو، سونالی بیندرے اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا گیا۔ پانچ سال کی سزا کے خلاف درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع جودھپور) میں اپیل دائر کی جس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 7 اپریل 2018 کو سزا معطل کر دی۔

فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

Leave a reply