سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار
ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر گزشتہ روزجان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی دھمکی دینے والے نامعلوم فرد نے 2 کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا، ملزم کی جانب سے ممبئی کی ٹریفک پولیس کو ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے باندرہ کے بلیو فیم اپارٹمنٹ کے رہائشی 56 سالہ اعظم محمد مصطفی کو ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے حکام نے گرفتار ملزم سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کرلیا جو جرم میں استعمال کیا گیا تھا پولیس نے جانچ کے دوران موبائل نمبر کی کال کی تفصیلات کا ریکارڈ اکٹھا کیا اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مشتبہ شخص کو باندرہ سے گرفتار کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کرینگے،ترجمان دفترخارجہ
واضح رہے کہ پولیس عہدیداروں نے اس سے قبل جمشید پور کے ایک شخص کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکی دینے اور پانچ کروڑ روپے تاوان مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔