کورونا ویکسین: سلمان خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

0
65

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 60 سال عمر سے قبل کورونا ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آئے روز کسی نہ کسی مشہور شخصیت کے وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں اب تک امیتابھ بچن، کارتک آریان ، ورون دھون، عامر خان، رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی ، اور منوج باجپائی سمیت کئی فن کار اس وباء کا شکار بن چکے ہیں۔

ان دنوں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’رادھے‘ کی شوٹنگ میں مصروف سلمان خان نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسین لگوائی ہے جس کا اعلان خود انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹ پر کیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن صرف 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو لگائی جا رہی ہے لیکن سلمان خان نے کس قانون کے تحت یہ ویکسین لگائی کیوں کہ اس وقت اُن کی عمر 55 سال ہے۔

ریڈیو پریزینٹر اور اداکارہ روہینی راماناتھن نے سلمان خان کی ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’رکیے گا! کیا سلمان خان کی عمر 60 سال سے زائد ہے؟(میں بہت کنفیوز ہوں)‘


ایک صارف نے کہا کہ ویسے تو ویکسین 60 سال کی عمر دراز افراد کو لگائی جا رہی ہے لیکن سلمان خان کو بوڑھا ہونے کی وجہ سے پہلے ہی لگا دی گئی۔

سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

Leave a reply