بگ باس کا جب سے آغاز ہوا ہے اسے امیتابھ بچن اور شلپا شیٹی نے ہوسٹ کیا لیکن ان دونوں کی میزبانی میں شاید کوئی کمی تھی کہ دبنگ سلمان خان کے حوالے سے شو کی میزبانی کی گئی. سلمان خان نے جب شو کی میزبانی کی تو پہلے ہی سیزن میں سلمان خان کی میزبانی کی دھوم مچ گئی اس کے بعد سے لیکر اب تک اس شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. بگ باس کے تیراں سیزن سلمان خان ہوسٹ کر چکے ہیں اور اس دوران انہیں منہ مانگا معاوضہ ملتا رہا ہے . رپورٹس ہیں کہ سلمان خان اس سال بھی بگ باس کی میزبانی کریں گے اور اس بار انہوں نے اس شو کو ہوسٹ کرنے کےلئے لمبی چوڑی رقم
کا مطالبہ کر دیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شو کو ہوسٹ کرنے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے مانگ لئے ہیں. بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں اتنا معاوضہ جتنا انہوں نے طلب کیا ہے نہ دیا گیا تو وہ شو کی میزبانی سے معذرت کر لیں گے. تاہم سلمان خان یا ان کے مینجر کی طرف سے اس قسم کے دعوے کی ابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیںکی گئی. یاد رہے کہ بگ باس کے لئے سلمان خان کی میزبانی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح چاہتے ہیں کہ سلمان خان کے علاوہ اس شو کی میزبانی کوئی دوسرا نہ کرے.








