بالی وڈ اداکار سلمان خان جو کہ ہر دل کی دھڑکن ہیں ، ان کی ہر فلم کو شائقین بہت سراہتے ہیں. سلمان خان نے فلم ہم، ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کر لیا تھا جس کا انکواندازہ نہیں تھا کہ انہیں ایک لمبے عرصے تک خمیازہ بھگتنا پڑے گا. گینگسٹر لارنس بشنوئی جو مسلسل سلمان خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں انہوںنے اداکار کو متعدد بار قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کرکے ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے لہذا اداکار ہماری کمیونٹی سے معافی مانگے ورنہ تیار رہے اسکو قتل کر دیا جائیگا.
ایسی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی ذاتی سیکیورٹی کے علاوہ گھر کے باہر بھی سیکیورٹی بڑھا دی ہے. تاہم سلمان خان اپنی طرف سے بھی سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بناتے رہتے ہیں. انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے پیش نذر نئی بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے یہ گاڑی بھارت میں موجود نہیںہے باہر کے ملک سے خاص طور پر منگوائی گئی ہے. سلمان خان کی گاڑی کا نام Nissan Patrol SUV ہے. اداکار جہاں بھی جاتے ہیں بھاری سیکیورٹی کے ساتھ کے ساتھ جاتے ہیں.