بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔
با غی ٹی وی : دنیا بھر میں دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی وڈ کے سلطان سلمان خان شوبز میں نئے چہرے متعارف کراتے رہتے ہیں تاہم اب پھر اداکارنے اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیئروئن ڈھونڈ لی ہے-
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اداکارہ و ماڈل پرگھیا جیسوال بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پرگھیا جیسوال بھی موجود تھیں وہ فلم کے گانے میں بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔
فائل فوٹو گوگل :اداکارہ و ماڈل پرگھیا جیسوال بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی-
بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل سلمان خان نے اپنی ایک اور نئی فلم ’رادھے‘ اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے-