بالی وڈ سُپر اسٹارسلمان خان نے ہدایت کار سے جھگڑے کے بعد فلم ’ انشاء اللہ ‘ سے کام کرنے سے انکار کر دیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلی بھنسالی کی فلم میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ فلم انشاء اللہ میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا تاہم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور بالی وڈ سلطان کے درمیان کسی معاملے پربحث اس حد تک بڑھ گئی کہ اب سلمان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔
سلمان خان کے انکار کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے فلم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
فلم ’انشاءاللہ‘ میں عالیہ بھٹ 20 سالہ اداکارہ جب کہ ان کے مقابل سلمان خان 40 سال کے بزنس مین کا کردار ادا کررہے فلم 2022ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اس سے قبل بھی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں-