سلمان خان نے مداحوں کوخوشخبری سنا دی
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ بتا دی-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔
Eid ka commitment tha, Eid par hi aayenge kyun ki ek baar jo maine…….#RadheOn13thMay #2MonthsToRadhe@bindasbhidu @DishPatani @RandeepHooda @PDdancing @SKFilmsOfficial @ZeeStudios_ @SohailKhan @atulreellife @ReelLifeProdn @ZeeMusicCompany pic.twitter.com/mvBxUJPSFp
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 13, 2021
سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عید کا وعدہ کیا تھا تو عید پر ہی آئیں گے۔
بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فلم کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ میں ایک بار جو کمٹمنٹ کردیتا ہوں پھر وہ کرکے ہی رہتا ہوں۔
سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ اُن کی فلم ’رادھے‘ رواں سال 13 مئی کو ریلیز ہوگی۔
اداکار نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ’فلم کو ریلیز ہونے میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔
دوسری جانب اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پرپوسٹ اور اسٹوری پر بھی فلم کا پوسٹر شئیر کیا –
خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی بعد ازاں سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔
فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکی شروف، رندیپ ہودا اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔