سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

0
33

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور سنجے دت نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مارچ بدھ کو سلمان خان کو ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا گیا اس دوران انہوں نے عام سا لباس اور فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ جس کے فوراً ہی بعد اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہونا شروع ہوگئے۔


بعدازاں سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر مداحوں کو بتایا کہ آج میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

سلمان خان کی جانب سے اسپتال جانے کا مقصد بتانے کے بعد ان کے مداحوں کی پریشانی دور ہوگئی اور مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل 23 مارچ منگل کو اداکار سنجے دت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی سنجے دت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بھارت کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔


بالی ووڈ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوالی ہےاُنہیں یہاں کے تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بےانتہا عزت اور پیار دیا جس کے لیے وہ سب کے مشکور ہیں-

اُنہوں نے کہا کہ ’وہ ڈاکٹر اور اُن کی پوری ٹیم کا اُن کی لاجواب خدمات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی،سیف علی خان ، ہریتھیک روشن کے والد اور والدہ سمیت دیگر اداکار بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

Leave a reply