سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی وڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز ہیں۔ ان دونوں نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے، جس کی وجہ سے ان کے اپنے کیریئر اور اسٹارڈم کے بارے میں متواتر موازنہ اور بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ دونوں نے پٹھان سمیت متعدد فلموں میں بھی کام کیا ہے. بالی وڈ کے "بھائی” کہلانے والے، سپر اسٹار سلمان خان نے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپائی ایکشن تھرلر میں اویناش سنگھ "ٹائیگر” راٹھور کے طور پر ایک مختصر کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کیمیو فلم کی خاص باتوں میں سے ایک تھا۔ تاہم اب سپر اسٹار کو پٹھان کا پٹھان کہا جارہا ہے۔
کہا جا رہا ہےکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ٹریلر پر بات کرتے ہوئے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی چینل نے شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر سلمان خان کو پٹھانوں کا پٹھان کہا ، جس پر سلمان خان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا.”دوسری طرف ٹائیگر زندہ ہے کا ٹیزر ٹویٹر پر ایک وائس اوور کے ساتھ شیئر کیا گیا جس میںکہا گیا کہ "پٹھان صرف پٹاخے خرید سکتا ہے لیکن اصل آتشبازی صرف ٹائیگر ہی کر سکتا ہے”.یاد رہے کہ سلمان خان کے سامنے جب بھی انکا کا موازنہ شاہ رخ کے ساتھ کیا جاتا ہے تو وہ شاہ رخ خان کو خود سے بڑا سپر سٹار کہتے ہیں. ان کا ہمیشہ سے ہی ماننا ہے کہ بالی وڈ کا ایک ہی کنگ ہے اور اسکا نام ہے شاہ رخ خان .
عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر