بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے حال ہی میں کی ہیں نئے اداکار کارتک آریان کی تعریفیں. سلمان خان کی تعریف کے بعد کارتک آریان پھولے نہیں سما رہے. تفصیلات کے مطابق کارتک آریان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان خان نے مجھے کہا کہ جب ہر کوئی فلاپ فلمیں دے رہا تھا ، صرف تم وہ واحد اداکار تھے جو سپر ہٹ فلمیں دے رہا تھا، جب سلمان خان نے ایسا کہا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی ، کیونکہ سلمان خان جیسے بڑے اداکار کا اپنے سے جونئیر کی تعریف بہت زیادہ معنی رکھتی ہے. کورونا کے بعد جب دوبارہ سے سینما گھر کھلے تو بالی وڈ

کو بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ، کیونکہ دو تین سال تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئیں وہ سب فلاپ ہوگئیں ، عامر خان ، سلمان خان جیسے اداکاروں کی بھی چھٹی ہو گئی ان کی فلموں نے بھی سینما گھروں میں زیرو بزنس کیا. لیکن اکرتک آریان واحد آرٹست‌ رہے جن کی فلموں نے کمال بزنس کیا ، بھول بھلیاں ٹو اسکی بڑی مثال ہے. کارتک آریان کا شمار بالی وڈ کے آج نمبر ون اداکاروں میں ہوتا ہے.

Shares: