بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان بھی جلوہ گر ہوں گے-
باغی ٹی وی : گزشتہ چند سالوں سے شاہ رخ خان بالی وڈ کو کوئی بھی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں تاہم وہ اپنی فلموں میں سلمان خان کی انٹری کے ذریعے اس کو کامیاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سدھارت آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے فلم میں ان کے مدمقابل ڈپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھائیں گی اور اس کے علاوہ جان ابراہم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان بھی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں انٹری دیں گے اور وہ اپنی کامیاب ترین فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے کردار ٹائیگر میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں ان کا کردار مختصر نہیں ہوگا بلکہ فلم میں ان کی انٹری 20 منٹ سے زیادہ ہوگی۔
واضح رہے سلمان خان نے شاہ رخ خان کی پچھلی فلم ’زیرو‘ میں بھی انٹری دی تھی جب کہ سلمان خان اورشاہ رخ خان، عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔