بقرہ عید کے موقع پر جہاں مختلف سلیبرٹیز نے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کیں وہیں سلمان خان بھی پیچھے نہیں رہے. بالی وڈ کے بھائی جان نے اس خاص دن پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے ایک پوسٹ کی۔ سلمان خان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی.اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دو بھائیوں اداکار ارباز خان اور سہیل خان، ان کی دو بہنوں ارپیتا خان اور الویرا خان اگنی ہوتری اور ان کے والدین سلیم خان اور سشیلا چرک کے ساتھ پوز دئیے ہوئے ہیں۔
اس تصویر میںسلمان خان اپنا گال اپنی ماں کے گال سے لگائے ہوئے ہیں اور خوشی ان کے چہرے سے عیاں ہے. یہ تصویر دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، اداکارہ تبو نے ریڈ ہارٹ ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا اور اداکارہ ٹینا دتا نے کہا کہ ’’عید مبارک سر۔‘‘ سلیبرٹیز کی جانب سے عید مبارک کے پیغامات موصول ہوئے تو ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا. سب نے سلمان خان اور ان کی فیملی کی تصاویر دیکھ کر بے حد اطمینان کا اظہار کیا اور لکھا کہ بہترین خاندان کی مثال ہے یہ فیملی .