پرائم ویڈیو تھرلر سیریز ”ہش ہش” سے واپسی کرنے والی بالی وڈ اداکارہ آئشہ جھلکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ایک شاندار انسان ہیں. آشا جھلکا نے کہا کہ ہم دونوں نے فلم قربان میں ایک ساتھ کام کیا یہ فلم 1991 میں ریلیز ہوئی تھی ،مجھے یاد ہے کہ سلمان خان سیٹ پر بچا ہوا کھانا پیک کرتے اور پھر کسی فقیر کو ڈھونڈتے اور اسکو دیتے تاکہ وہ کھا سکے. آشا جھلکا نے کہا کہ ہم جب شوٹنگ ختم کرتے تھے تو واپسی پر چاہے جتنی بھی رات ہو چکی ہوتی تھی
لیکن سلمان خان کھانا کسی فقیر کو تلاش کرکے ضرور اسکو دیتے. ان کا یہ روپ مجھے بہت پسند آیا خوشی یہ ہے کہ سلمان خان آج تک چیرٹی کرتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں. آشا جھلکا نے کہا کہ بھکاری جو سڑکوں پر سوئے ہوتے تھے ان کو اگر کھانے کے لئے جگانا پڑتا تھا تو جگا دیتے تھے اور کہتے تھے کھانا کھا لو. یاد رہے کہ آشا جھلکا سلمان خان کے علاوہ اکشے کمار کے ساتھ جو جیتا وہی سکندر اور کھلاڑی جیسی سپر ہٹ فلموں میں نظر آئیں . آشا جھلکا نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے.








