بالی وڈ میں خانز کا دور پچھلے تیس برس سے ہے اور ان کی فلموں اور اداکاری کے چرچے ہیں. سلمان خان ہو ، عامر خان یا شاہ رخ خان ان کی فلمیں شائقین آج بھی شوق سے دیکھتے ہیں. سلمان خان نے حال ہی میں اپنے سے جونئیرز کو دو ٹوک پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ میں عامر خان ، شاہ رخ خان ، اکشے کمار ، اجے دیوگن بہت جلدی ریٹائرڈ نہیںہونے والے لہذا جن کو لگا ہے کہ ہم جلد ہی ریٹائرڈ ہو رہے ہیں وہ بھول جائیں اس بات کو. سلمان خان اور شاہ رخ خان اسی قسم کی بات فلم پٹھان میں بھی کر چکے ہیں ، فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہا ہے
جس میں دونوں اسی قسم کی بات کررہے ہیں کہتے ہیں کہ تیس سال سے ہم فلم انڈسٹری میں ہیں ، کوئی سٹار آئیگا تو ہم ریٹائرڈ ہوں گے نا.سلمان خان کا یہ بیان یقینا ان کا خود پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ ، سیف علی خان ، سلمان خان ، عامر خان ، اجے دیوگن ، اکشے کمار و دیگر نے تھوڑے بہت گیپ کے ساتھ تقریبا ایک ساتھ ہی کیرئیر شروع کیا تھا ، تیس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ان کا شائقین میں کریز ختم نہیں ہوا.