سلمان خان کی نئی آنے والی فلم سینما سے جُڑے لاکھوں بے روزگاروں کے لئے روزگار کی امید
بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کو ان کی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ سے متعلق ایک اہم خط موصول ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سُپر اسٹار سلمان خان کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے وہ اپنی نئی فلم رادھے کو تھیٹر سے قبل او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز نہ کریں۔
رپورٹس کے مطابق اس خط کی کوئی تصدیق تو نہیں ہوسکی تاہم اس میں لکھے گئے ناموں سے صاف ظاہر ہے کہ یہ فلم نمائش کنندگان کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
ان کی جانب سے سلمان خان کو درخواست کی گئی ہے کہ فلم رادھے کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمزسے پہلے تھیٹر میں ریلیز کیا جائے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی اس نئی آنے والی فلم سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ فلم سنیما کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔
Dear @BeingSalmanKhan,
Here’s a humble appeal by the film exhibition sector. Truly hope #Radhe can offer some much needed relief to theatres & joy to your fans all over the country! We want #RadheOnEid in cinemas! #SupportCinemas #SaveJobs #India #RadheInCinemas @SKFilmsOfficial pic.twitter.com/GavtZQwJfz— Akshaye Rathi / अक्षय राठी 🇮🇳 (@akshayerathi) January 2, 2021
تاہم اپنے خط میں ان فلم نمائش کنندگان نے کہا ہے کہ سنیما سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کے لیے یہ سال کافی پریشان کن رہا ہے جہاں سنیما بند ہونے سے یہ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سنیما کے لیے فلم اسی طرح اہم ہے جس طرح کار کے لیے فیول، کیونکہ فلم کے بغیر سنیما کو چلانا ممکن نہیں ہے۔
اس خط میں بالی سلطان سے درخواست کی گئی کہ ان کی فلمیں دہائیوں سے سنیما کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں تاہم ایسے میں ان کی نئی فلم رادھے گزشتہ برس کا نقصان پورا کرسکتی ہے۔
تاہم سلمان خان سے درخواست کی گئی وہ اپنی نئی فلم رادھے کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے پہلے بڑے پردے پر ریلیز کریں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے اپنی 55 ویں سالگر ہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ کی ریلیز سے متعلق بھی بات کی تھی –
سلمان خان نے کہا تھا کہ اگلے سال عید پر فلم ’رادھے‘ کی ریلیز ضروری نہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچے رہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’رادھے‘ جب ریلیز ہوگی تو ہوگی کورونا کی صورتحال ٹھیک ہو اور ویکسین آجائے تو دیکھیں گے۔
سلمان خان نے مزید کہا تھا کہ اگلے سال عید پر ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کورونا کی صورتحال ہے، اگر سب کلیئر نہ ہوا تو فلم کی ریلیز روک دیں گے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث نہیں ہوسکی فلم ’رادھے‘ میں سلمان خان، دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔