بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کو ایک عرصے سے لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،سلمان خان نے چند روز قبل اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن کے دوران یہ کہا تھا کہ میں تو اب اس ملک میں اکیلا بھی کہیں آ جا نہیں سکتا کیونکہ قتل کی دھمکیاں مسلسل مل رہی ہیں ، اس بیان کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا . تاہم پولیس قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے کی شناخت کر لی ہے ، قتل کی دھمکیاں ای
میل کے زریعے دینے والے شخص کا نام گولڈی برابر ہے اور یہ شخص برطانیہ میںرہتا ہے اور بنیادی طور پر ہریانہ کا ہے. پولیس نے گولڈی برابر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے اور اس دوران سلمان خان کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے. دوسری طرف سلمان خان کے چاہنے والوں کا مطالبہ ہے ک قتل کی دھمکیاں دینے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سلمان خان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.