پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اور ٹی وی اداکار سلمان سعید بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

باغی ٹی وی : اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید کی شادی کی تقریب گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFmdPf9M_K0/?igshid=n40vzhx7rhbu
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سلمان سعید نے اپنی شادی کے موقع پر سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ عروسی جوڑے میں ملبوس اداکار کی اہلیہ بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سلمان سعید کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی جن میں اداکار عدنان صدیقی، احمد بٹ، خلیل الرحمن قمر ،عمران اشرف اور واسع چوہدری شامل ہیں علاوہ ازیں کرکٹراظہر علی نے بھی سلمان سعید کی شادی میں شرکت کی-
https://www.instagram.com/p/CFlRQ1GlPa6/?igshid=1vbzey6dh8e4n
دوسری جانب ابھی تک سلمان سعید اور ہمایوں سعید کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے-

واضح رہے کہ سلمان سعید کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

اداکار و میزبان احمد گوڈیل خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Shares: