سلمان شہبازاربوں کے مالک:پھربھی لندن میں برگربیچنے پرمجبورکیوں؟اہم حقائق آگئے

0
41

لاہور:سلمان شہبازاربوں کے مالک:پھربھی لندن میں برگربیچنے پرمجبورکیوں؟اہم حقائق آگئے ،اطلاعات کے مطابق ان خبروں کے بعد کہ شہابزشریف کے بیٹے سلمان شہباز لندن میں برگربناکربیچنے والی کمپنی بنا چکے ہیں اوروہ اس کے ڈائریکٹر بھی ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سلمان شہبازشریف پہلے لندن اورپھردیگرعلاقوں میں برگرشاپ بنانے کا ارادہ رکتھےہیں ،

ان خبروں کے بعد اب یہ سوال ابھر رہا ہے کہ ایک امیر باپ کے امیر بیٹے نے یہ برگرکیوں‌بیچنے شروع کردیئے ،

اس سوال کا جواب تلاش کرنے سے پہلے سلمان شہباز کی ذاتی جائیداد پرنظرڈالنا ضروری ہے ،شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو خاندان کا امیر ترین فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے شیئرز ہیں۔

سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور کمپنی میں ایک ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شئیرز ہیں۔ خاندان کی16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شیئرزکے مالک ہیں۔

نیب کے مطابق سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری کی ہے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنازل زرعی اراضی ہے۔

سلمان شہباز کے پاس موجود زرعی اراضی چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں ہے۔

سلمان شہباز کے پاکستان میں ذاتی 10 بینک اکاؤنٹس اور لندن میں ایک ہے۔ شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس میں بھی ان کے شئیرزہیں۔

مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگرمل، چنیوٹ پاور، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی اور اے جی انرجی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جب کہ تمام منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد عدالتی حکم پر ضبط کرلی گئی ہے۔

نیب کی زیرحراست دو وعدہ معاف گواہوں، آفتاب محمود اور شاہد رفیق نے شہباز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

دونوں وعدہ معاف گواہوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کے کہنے پر پاکستان میں 24 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم ٹی ٹی کے ذریعے منتقل کی تھی۔

یاد رہے کہ اللہ کی قدرت کے آثاردیکھیں‌ کہ مریم نواز جو کہ چند دن پہلے پاک فوج کے ایک سنیئر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے خلاف وہ بول بولتی رہیں‌ کہ دنیا نے آج دیکھ لیا کہ وہ بول تولنےپڑگئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بڑے بول جس میں‌ وہ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم کو پیزہ کا کاروبار کرنے کا طعنہ دے رہیں تھیں‌ قدرت نے آج وہ طعنہ شریف فیملی کے لیے سزا کے طور پرمنتخب کردیا ہے

ذرائع کے مطابق برطانوی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف کے بھتیجے اورمیاں شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازنے لندن میں برگربیچنے کا کام شروع کردیا ہے

ذرائع کے مطابق سلمان شہباز نے اس مقصد کےلیے ایک کمپنی بنا لی ہے جس کے وہ ڈائریکٹر کے طور پراپنے کاروبارکو پھیلائیں‌گے

بعض ذمہ دار حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ سلمان شہبازکے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے اوراب وہ ایک ایسے کاروبار کی تلاش میں تھے جس سے ان کی آمدنی میں کمی نہ آئے
دوسری اہم وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سلمان شہبازیہ کمپنی بناکراپنی منی ٹریل کو ترتیب دینا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں‌سوالوں کے جواب دے سکیں‌

تیسری وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سلمان شہاز یہ جان چکے ہیں کہ اب انہیں پاکستان میں جانے سے سزا مل سکتی ہے لہٰذا وہ کوئی ایسا بہانہ ڈیزائن کرسکیں کہ ان کو آسانی سے پاکستان نہ لایا جاسکے

Leave a reply