شہباز شریف فیملی کے اثاثوں میں کتنے ہزارگنا اضافہ ہوا. سنسنی خیز خبر
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شہباز شریف فیملی کے اثاثوں بارے اہم معلومات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ، نیب نے نومبر2018میں کچھ انوسٹی گیشنز شروع کی تھیں،انوسٹی گیشنز میں پتہ چلا شہبازشریف کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا،شہبازشریف اور اہلخانہ کے اثاثوں میں گزشتہ دورمیں اضافہ ہوا.سلمان شہباز کےاثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ ہوا.شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70گنااضافہ ہوا،شہبازشریف کے ڈیکلیئرڈاثاثوں میں 10سال میں 70گنااضافہ ہوا.سلمان شہباز کےڈیکلیئرڈاثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ ہوا،سلمان شہباز کےڈیکلیئرڈاثاثوں میں 8ہزار گنا اضافہ ہوا،جعلی ٹی ٹیوں کےذریعے رقم منتقل کی گئی،
شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے اربوں کی کرپشن کی ہے، سیاسی مشیران کے نام پر منی لانڈرنگ کیلئے جی این سی نامی کمپنی بنائی گئی، پیسوں کو مختلف اکاؤنٹس میں گھمایا جاتا پھر کیش کرایا جاتا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر گورکھ دھندا چلایا گیا۔
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹی ٹیز کی رقم سے 32، 33 کمپنیاں بنائی گئیں، دونوں کیش بوائز زیر حراست ہیں، تفتیش کی جا رہی ہے، ٹی ٹیز کی رقم سے کاروبار کے امپائر کھڑے کیے گئے، تفتیش ایمانداری سے کی جائے تو چوریاں چھپتی نہیں، معصوم لوگوں کا نام استعمال کر کے ٹی ٹیز اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، سلمان شہباز بھگوڑا، داماد اشتہاری ہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کاروبار 200 سے زائد ٹی ٹیز کی رقم سے شروع کیا گیا، یہ کاروبار شریف خاندان کے بزنس سے الگ ہے، شہباز شریف نے آج تک ڈیلی میل کیخلاف دعویٰ نہیں کیا، حمزہ شہباز زیر حراست ہیں، مگر جواب دینے سے قاصر ہیں، آج تک ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیا گیا، طاہر نقوی اسسٹنٹ جنرل مینجر شریف گروپ آف کمپنی رہے، جی ایم سی کمپنی کے 3 مالکان ہیں، نثار احمد گل وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز تھے۔