گزشتہ روز لاہور میں پیراگون سٹوڈیو اور سیلون کا ڈیفینس فائیو میں افتتاح کیا گیا، اس موقع پر شوبز کے نامور ستارے موجود تھے. نعمان اعجاز کا بیٹا زاوریار نعمان ، صبا قمر ، عدنان صدیقی ، حمزہ علی عباسی ، زارا نور عباس و دیگر نے شرکت کی. سیلون کی افتتاحی تقریب میں نامور ماڈلز بڑی تعداد میں آئے جن میں رمل خان اور گیتی آراء کا نام قابل زکر ہے. پراگون سٹوڈیو کے مالک کا نام وقار احمد بٹ ہے وقار خود بھی ایک ماڈل رہ چکے
ہیں. انہوں نے کم عرصہ ماڈلنگ کی اور بہت جلد فوٹوگرافی کے شعبے میں آگئے، آج وقار نامور ماڈلز اور شوبز سلیبرٹیز کا فوٹو شوٹ کرتے ہیں. اور سلیبرٹیز ان کے کام پر بہت زیادہ اعتماد کرتی ہیں. وقار بٹ نے اس موقع پر کہا کہ پریراگون سٹوڈیو کی اس سے پہلے بھی ہم برانچز اوپن کر چکے ہیں. میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا ہے، ہم اے ون کام پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے اپنا سیلون جدید سہولتوں سے آراستہ کیا ہے. ہمارے پاس تجربہ کار سٹاف ہے. میں خود فوٹوگرافی کرتا ہوں، فوٹوگرافی میرا جنون ہے اس میں بھی میں تجربات کرتا رہتا ہوں.