ضلع مہمند ( )

سیاسی اثر رسوخ پر سیراج الدین خان ہمارے معدنیا ت پر 2013سے قابض ہوگئے ہیں ۔ متعلقہ ادارے ہمارے ملکیت قابضین سے واگزار کرائیں ۔ مذکورہ ٹھیکدار ہمارے قیمتی معدنیات سے ارب پتی بن گئے ۔ جبکہ ہم اصل مالکان اشیاء خوردنوش کے استطاعت نہیں رکھتے ۔ ہ میں اپنے حقوق سے دستبردار ہونے کےلئے مختلف قسم دھمکیاں اور ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ قانون ہمارا ساتھ دے ۔ ورنہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔ ناخوشگوار واقع کی صورت میں تمام تر ذمہ داریاں ٹھیکدار پر عائدہونگے ۔ حکومت مذکورہ ٹھیکدار ہمارے ساتھ فیصلہ پر راضی کریں ۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل پڑانگ غار سے تعلق رکھنے والے ٹھیکداران ذاکر حسین ،احمد جان اور کان مالک ثواب نور ودیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سیراج الدین نامی ٹھیکدار سیاسی اثر رسوخ پر2013سے ہمارے نیپرائیٹ کے کانوں پر قابض ہیں جن سے ٹھیکدار نے اربوں مالیت کے قیمتی معدنیات نکالی ہے اوراب وہ شخص ارب پتی بن گیا ہے ۔ اس کے بر عکس ہم ملکیت کے اصل ورثاء فاقہ کشی کے زندگی گزاررہے ہیں ۔ اور اشیاء خوردنوش کے استطاعت نہیں رکھتے ۔ جبکہ ٹھیکدارقیمتی معدنیات کے لالچ میں ہمارے ملکیت پر قابض ہے ۔ اورہمارے ساتھ کوئی جرگہ کرنے کو تیار نہیں ۔ اور ساتھ ہ میں اپنے حقوق سے دستبردارکرنے کےلئے مختلف قسم ہتھکنڈے اور دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ ٹھیکداران اور مالکان نے صوبائی حکومت سمیت مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔ کہ ہمارے حقوق اور ملکیت پر قابض ٹھیکدار سے واگزار کرائیں ۔ اور ہمارے ملکیت کی نشاندہی اور پائیدارحل کےلئے ایک غیرجانبدار انہ جرگہ مقرر کریں ۔ ورنہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔ جبکہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں تمام تر ذمہ داریاں سیراج الدین خان پر عائد ہونگی ۔ مالکان نے واضح کیاکہ مذکورہ کان پر قبضے سے پہلے دوسرے ٹھیکداران ذاکر حسین اور احمد جان کے ساتھ لیز کے تمام ثبوت موجود ہے ۔

Shares: