‌کراچی :کرپشن بے نقاب کرنے پرسماء رپورٹر محمد علی حفیظ کوMQM لندن کے جنوبی افریقہ کے ونگ کی جانب ویڈیو کے زریعے دھمکی سماء کے نمائندے محمد علی حفیظ کو سچائی دکھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگيں، دھمکی آمیز کالز اور میسجز انٹرنیشنل نمبر سے کیے گئے۔

سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

باغی ٹی وی کےمطابق نمائندہ سماء کے موبائل پیغام ميں لکھا گيا کہ ’بیٹا سمجھ گئے ناں يہ بہت بڑا شہر ہے اور کہیں بھی کچھ ہو جاتا ہے ‘۔ نمائندہ سماء محمد علی حفیظ نے حال ہی میں بلدیاتی اداروں کی کرپشن بے نقاب کی ہے۔

ایم کیو ایم لندن کی طرف سے دھمکیوں پروزير اطلاعات سندھ سعيد غنی کا کہنا ہے سماء کے رپورٹر محمد علی حفيظ کو دھمکياں انتہائی قابل مذمت ہيں، صحافی کو اپنی ذمہ دارياں ادا کرنے سے روکنا غير قانونی ہے، دھمکياں دينے والوں کا نمبر پوليس اور ديگر اداروں کو ديا جائے تا کہ انہيں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزير علی زيدی نے سماء کے رپورٹر کو دھمکياں ديے جانے پر مذمت کا اظہار کيا ہے، انہوں نے کہا کہ سماء کراچی کے مسائل سامنے لاکر اچھا کام کررہا ہے، ذمے داروں کو بے نقاب کرنا ميڈيا کا کام ہے دھمکی دينے والے کا فون نمبر رينجرز کو ديں مجھے ديں اور سوشل ميڈيا پر ڈاليں ميں سب کو جانتا ہوں۔

لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

علی زيدی کا کہنا تھا کہ وہ کلين کراچی مہم ميں جہاں سے کچرا اٹھاتے ہيں وہاں دوبارہ ڈال ديا جاتا ہے، وفاقی وزير کے ساتھ ايسا ہورہا ہے تو سمجھ سکتے ہيں کہ ميڈيا پر کتنا دباؤ ہوگا۔ايم کيو ايم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کہتے ہيں دھمکيوں سے سچ کودبايا نہيں جاسکتا، انہوں نے سماء کو غيرجانبدار صحافت جاری رکھنے کامشورہ ديا اور مطالبہ کيا کہ دھمکياں دینے والوں کو سامنے لايا جائے۔

Shares: