سمگلنگ کی روک تھام،اینٹی اسمگلنگ پالیسی تیار، وزیراعظم کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنی پہلی اینٹی اسمگلنگ پالیسی تیار کرلی،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے پالیسی سے متعلق تجاویز کی منظوری دی .وزیر اعظم اوردیگر اعلیٰ حکام کو پالیسی پربریفنگ 17اکتوبر کی دی گئی،وزیر اعظم عمران خان نے مختلف نوعیت کی 33تجاویزکی منظوری دی،

خواتین کو بھی ملے گا قرض، مگر کتنا ؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

وزیراعظم اور دیگرحکام کوبریفنگ اینٹی اسمگلنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی،اجلاس میں اسمگلنگ کی انسداد کا مرکزی کردار محکمہ کسٹمز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا،اسمگلنگ کی انسداد کے لیے گلگت بلتستان اسکوائٹس کے 2مزید ونگز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

مریم نواز کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا؟ حسین نواز نے دی دھمکی

انسداد اسمگلنگ کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈکی دوبٹالینز بھی قائم کرنے کی منظوری دی گئی،کسٹمز کی اہم پوسٹوں پرتعیناتی کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیا گیا

اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج کیا اہم فیصلے ہوئے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے روابط کومربوط بنایا جائے گا، نیا نظام کرپشن فری ہو گا، کسٹم ڈائریکٹوریٹ کو کسٹم اتھارٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کسٹم اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے، وزیراعظم نے تمام محکموں پرمشتمل سینٹرل ڈیٹا بینک بنانے کی منظوری دی ہے،

Shares: