معروف آسٹروجسٹ سامعہ خان کا کرونا سے متعلق حکومتی اقدامات کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے اپنے ایک پیغام میں‌ دعویٰ کیا ہے ، حکومت کرونا کے حوالے سے اس وقت ایک بہت بڑے ایجنڈے پرگامزن ہے . ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے حکومتی سطح پر یہ کوشش کی جارہی ہے کہ لوگوں کو کرونا کے مریض ڈیکلئر کیا جائے ان کو اپنے قرنطینہ میں‌رکھا جائے پھر ان کو مارنے کو پورا بندوبست کیا جاتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ایک مرنے والے کے بدلے حکومت اسی ہزار ڈالر لے رہی ہے حکومت نے اب ان ڈالروں کو پکا کرنے اور مزید حاصل کرنے لاک ڈان کھول دیا ہے ، بازار ، مال، ادرے سب کھول دیے ہیں. تاکہ لوگ ہجوم میں جائیں اور کرونا کا زیادہ سے زیادہ شکار ہوں اور ان کو زیادہ ڈالر مل سکیں
سامعہ خان نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ خود کو بہت زیادہ حفاطت میں رکھیں . جو حفاظتی تدابیر ہیں ان کو سختی سے اپنائیں. اگر کسی کو کو؛ئی علامت ظاہر ہوجائے جیسے کھانسی ، بخار اور گلے میں خراش وغیرہ توپھر گھر رہ کر خود کو ٹھیک کریں. اور علاج کریں اگر آپ اس حالت میں ہسپتال چلے گئے تو یہ آپ کو مار دیں گے اور اپنے ڈالر پکے کریں گے. سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اسے یہ بات باوثوق ذرائعے سے ملی ہے اور اس میں‌کوئی جھوٹ‌والی بات نہیں ‌ہے .

واضح رہے کہ ایک حکومت کے خلاف ایسا دعوٰی کرنا بہت بڑی بات ہے اور اگر ان کے پاس اس دعوے کا پختہ ثبوت نہیں ہے تو یہ ایک بہت بڑا جرم ہے. اس وجہ سے ان کو سنگین نتائج کا سامنا پڑ سکتا ہے . ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ سامعہ خان کے ان الزامات کی صفائی پیش کریں اور لوگون کے اندر پھلینے والی ایسی افوہوں کا سد باب کرے .

Shares: