مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن،...

سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی...

دنیا بدل رہی،پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

سیکیورٹی ادارے،پولیس اور عوام دہشتگردی جنگ کے خلاف قربانیاں...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

ثمینہ کی اپنی پسند نا پسند ہے کیوں عمران خان کی سپورٹ‌ سے منع کروں عثمان پیرزادہ

اداکار عثمان پیرزادہ جو آج کل ویب سیریز منڈی کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ کی اپنی پسند نہ پسند ہے اگر وہ عمران خان کو ٹھیک سمجھتی ہے اور اسکو سپورٹ‌ کرتی ہے تو یہ اسکا حق ہے میں اسکو کیوں منع کروں .اچھی بات ہے کہ وہ سیاسی طور پر زندہ ہے چیزوں کو معاملات کو سمجھتی ہے. میں خود کسی سیاستدان سے متاثر نہیں ہوں. اس ملک کا سب بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو سالوں سے چلتی آرہی ہے. جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہو گا حالات جوں کے توں رہیں گے. عثمان پیرزادہ نے کہا کہ ثمینہ اور میں سیاست پر بحث نہیں‌کرتے لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ وہ کسی صورت عمران خان کی برائی برداشت نہیں کرتی . ہر انسان کو اپنی

رائے دینے کا پسند نہ پسند رکھنے کا حق ہے لہذا ہمیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہیے. یاد رہے کہ عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ دونوں ہی ڈراموں میں کام کررہے ہیں پچھلے کچھ عرصے میں یہ دونوں ایک ساتھ کسی پراجیکٹ‌ میں‌نظر نہیں‌آئے. تاہم ان کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے چین رہتے ہیں. ثمینہ پیرزادہ انٹرویوز تو نہ ہونے کے برابر دیتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ہر دم ایکٹیو رہتی ہیں .