پیرمحل – سند یلیا نوالی میں روٹی، نان اور سموسے، پکوڑے شاہی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ، قیمتیں آ سمان پرجا پہنچیں

پیرمحل – سند یلیا نوالی میں روٹی، نان اور سموسے، پکوڑے شاہی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ، قیمتیں آ سمان پرجا پہنچیں
باغی ٹی وی -پیر محل ( وقاص شریف کی رپورٹ)پیرمحل سند یلیا نوالی میں روٹی نان اور سموسے پکوڑے شاہی خوراک بن گئے ۔۔ قیمتیں آ سمانوں پر چڑھ گئیں ۔ روٹی نان سموسے پکوڑے جو کہ خالصتاً غریب پرور ڈشیں مانی جاتی تھیں ان دنوں ان کی قیمتیں آ سمان پر اور کوالٹی زمین پر آ چکی ہے ۔۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے بر عکس سند یلیا نوالی میں 90/ فیصد تندوروں پر 60 سے 70 گرام روٹی 10 روپے میں فروخت ہو رہی ہے نان جس کی سرکاری قیمت 10 روپے ہے بڑے دھڑلے سے 20 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور اُس کی کوالٹی اور وزن بھی معیار کے مطابق نہیں ہے ۔۔ پکوڑے جس کو کوئی مڑ کے نہیں دیکھتا اس کی قیمت 600 روپے فی کلو ہو چکی ہے اور سموسہ جس کی لاگت بمشکل 10 سے 12 روپے کے درمیان ہے پورے 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،سند یلیا نوالی اس وقت مہنگائی کے اعتبار سے دوسرا دوبئی بن چکا ہے پھل سبزی کے ریٹ پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں،دکاندار کے بتائے گئے ریٹ سرکاری لسٹ سے کوسوں آ گے ہوتے ہیں گاہک احتجاج کرے تو دکاندار بدتمیزی اوپر سے کرتا ہے ۔۔ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔۔ انتظامیہ کے کبھی کبھار کے دورے اس نظام کو ٹھیک کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آ تے ہیں مطلب یہاں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

Leave a reply