سمندری حدود میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شاہ سلمان

0
114

سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خلیج کے سمندر میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے.ان کا یہ بیان ایرانی اقدام کے تناظر میں‌دیا گیا جب ایران نے برطانوی بحری جہاز کو قبضے میں‌لے لیا تھا.

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطۂ خلیج میں جہاز رانی کے تحفظ اور اس کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

سعودی وزارتی کونسل کا منگل کو ہفتہ وار اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا ۔اس میں خطے میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے بارے میں غور کیا گیا ہے۔ وزارتی کونسل نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کی کوئی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے گذشتہ ہفتے خلیج میں برطانیہ کے ایک پرچم بردار آئیل ٹینکر کو پکڑ لیا تھا۔ انھوں نے یہ کارروائی اسی ماہ جبل الطارق میں برطانیہ کی شاہی بحریہ کی کارروائی میں ایک ایرانی جہاز کو تحویل میں لینے کے ردعمل میں کی تھی۔ اس جہاز پر ایرانی تیل لدا ہوا تھا اور اس کو یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام بھیجا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا

Leave a reply