اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے سائبر کرائم ونگ میں ہتک عزت کی جمع کرائی گئی شکایت ثبوت نہ ملنے کے باعث بند کردی گئی۔

باغی ٹی وی :ا داکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ انہیں بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ…

اداکارہ کے مطابق شوبز سے منسلک شخصیات کی منصوبہ بندی کے تحت ان کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اس کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے درج کی گئی سائبر ہتک عزت کی شکایت کو بند کردیا گیا ہے۔


عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے کی قانونی ٹیم نے فراہم کردہ شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور جو مواد ملا وہ کام کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ذاتی تجربات کے اشتراک سے متعلق تھا۔

اداکارہ نادیہ خان ،شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری

عمران ریاض نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ تکنیکی ٹیم کو بھی اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر منصوبہ بند مہم کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔


وضح رہے کہ ثناء جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے کئی میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور اداکاروں نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ کا ان کے ساتھ سیٹ پر رویہ انتہائی غیر مناسب ہوتا ہے جب کہ اداکارہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتی ہیں۔

ثناء جاوید نے اپنے خلاف الزامات کو سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم قرار دیا تھا اور سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

ہتک عزت کیس :عدالت کا میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

Shares: