ثنا جاوید کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری
ثنا جاوید کے نئے ڈرامے "رسوائی” کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے. ٹیزر جاری ہونے پر لاکھوں ویوز مل رہے ہیں لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ ثنا جاوید ہمیشہ دکھی اور زلت سے بھرے ڈراموں میں نظر آتی ہیں.
خانی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا جاوید اب کئی ڈراموں میں نظر آ رہی ہیں. حال ہی میں ان کا ڈرامہ "ڈر خدا سے” جیو پر چل رہا ہے جس میں سنا کے ساتھ عمران عباس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں.
واضح رہے ثنا جاوید کئی ڈراموں کے ساتھ فیچر فلم "مہرونسا وی لب یو” بھی کر چکی ہیں جس میں ان کے ساتھ دانش تیمور نے مرکزی کردار ادا کیا.