ثناءجاوید اور علی رحمان خان اب ایکساتھ دکھائی دیں گے دونوں کو ڈرامہ سیریل ” کالا ڈوریا“ کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ،ڈرامے کی ڈائریکشن دانش نو از کررہے ہیں جبکہ اس کی کہانی ہر دلعزیز صائمہ اکرم چوہدری لکھ رہی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ اس ڈرامے کےلئے پہلے فرحان خان اور عثمان مختار کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر کاسٹ تبدیل کر دی گئی ہے اور علی رحمان خان کو مرکزی کردار کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے اور ان کے ساتھ بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ثناءجاوید نظر آئیں گے ۔صائمہ اکرم چوہدری کا لکھا ہوا ہر ڈرامہ شائقین کے دل کو چھوتا ہے امید ہے کہ اس بار بھی وہ کچھ الگ ہی لکھیں گی اور ایسا لکھیں گی جو شائقین کو پسند آئیگا ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں علی رحمان خان اور ثناءجاوید کے علاوہ کون کون ہو گا اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں ۔ڈرامہ ہم ٹی وی پر آن ائیر کیا جائیگا ۔
یاد رہے کہ علی رحمان خان کی حال ہی میںفلم ” پردے میں رہنے دو “ ریلیز ہوئی اس میںان کے ساتھ ہانیہ عامر دکھائی دیں ۔علی رحمان خان کو ان کے پرستار فلم اور ٹی وی دونوں میں پسند کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ثناءجاوید کے مداح بھی کم نہیں ہیں ان کو ہر کردار میں پسند کیا جاتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ علی رحمان خان اور ثناءجاوید کی جوڑی ٹی وی پر کیا رنگ جماتی ہے۔