پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید جو کہ نہایت ہی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں . انہوں نے حال ہی ندا یاسر کے مارننگ شو میں‌شرکت کی ، ثناء جاوید کے ساتھ احسن خان بھی موجود تھے ، دونوں کا آج کل ڈرامہ سکون آن ائیر ہے، اس میں ان کی جوڑی بہت پسند کی جا رہی ہے. ندا یاسر نے ثناء سے پوچھا کہ آپ کی وزن میں‌نمایاں‌کمی نظر آرہی ہے ، کیا آپ ڈائٹنگ کررہی ہیں؟ تو ثناء کے جواب سے پہلے احسن خان نے جواب دیا اور کہا کہ میں‌نے شوٹنگ کے دوران دیکھا ہے کہ ثناء صرف بسکٹ اور چپس ہی کھاتی تھیں ، اس پر ثناء نے کہا کہ نہیں‌وہ میں‌نہیں کھاتی تھی بلکہ ڈائریکٹر کھاتے تھے. بلکہ میں‌تو ڈائٹنگ کررہی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میرا وزن بڑھ گیا ہے . میں اب صرف صحت مند غذا کھاتی ہوں تاکہ میری شخصیت کی خوبصورتی برقرار رہے.

انہوں نے کہاکہ ”سکون ڈرامہ کی کہانی روٹٰین کی کہانیوں سے بالکل ہٹ کر ہے” اس لئے مجھے جب یہ پراجیکٹ آفر ہوا تو میں‌نے فورا ہاں کردی اور احسن خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی پوری ہو گئی ہے .یاد رہے کہ سکون ثناء جاوید کی شادی کے بعد ان کا پہلا ڈرامہ ہے. شائقین ان کو بہت پسند کررہے ہیں.

غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

Shares: