اسلام کی خاطرشوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی شادی کے بعد انسٹاگرام پر اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
ثناء خان کی مقبولیت میں اضافے کی بات کی جائے تو یہ اضافہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اُنہوں نے اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرکے مفتی انس سے شادی کی۔
سابقہ بھارتی اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہایا گیا سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ثناء خان نے اپنے اس نیک فیصلے سے اپنے چاہنے والوں کو بہت مُتاثر کیا ہے جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر گُزرتے دن کے ساتھ ثناء خان کے انسٹا فالوورز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ مفتی انس سے شادی کی ہے اور آج کل وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہنی مون منا رہی ہیں۔