ثنا خان نے تزکیہ نفس کا بہترین نسخہ بتا دیا

اسلام کی خاطرشوبزسے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے نفس کو قابو کرنےبہترین نسخہ بتادیا۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں ثنا خان نے تزکیہ نفس کے حکم کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور نفس کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے بھی بتایا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس سے انسان کو کیا حاصل ہوتا ہے۔

انسٹاگرام پرثنا خان کی ایک منٹ اور 40 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ نفس کا تزکیہ یہ ہے کہ اپنے نفس کو ہر اس چیز سے روکنا جس سے اللہ نے منع کیا ہے جیسے کہ آپ کے سامنے سے کوئی غیر محرم گزرے چاہے لڑکا ہو یا لڑکی تو اپنی نظروں کو جھکا لیں اللہ پاک ایسانکرنے پر اسی وقت آپ کے سارے گناہ معاف فرما دیتا ہے-

انہوں نے کہا وہ کام کریں جس کی اللہ نے اجازت دی ہے اور ان کاموں سے بچو جن کی اللہ نے اجازت نہیں دی اپنے ہاتھوں کو بھی اسی چیز کے لئے استعمال کرو جس کی اللہ نے اجازت دی ہے اور ان میں استعمال نہ کرو جن کی اللہ نے اجازت نہیں دی-

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کی ترغیب دی کہ جب آپ اپنا ہر کام اللہ کے حکم کے مطابق ڈھال لیں گے تو ذہنی اور قلبی سکون حاصل ہوجائے گا اپنے نفس کا تزکیہ کرنا بہت ضروری ہے اگر ایسا کرو گے تو عبادت میں ایک الگ ہی مزہ آئے گا-

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے روز مرہ کے کام کاج ہماری نماز اور دیگر عبادات میں اثر انداز ہوتے ہیں اگر آپ تہہ دل سے اپنے دینی فرائض نبھانا چاہتے ہیں تو روزمرہ کام کاج میں اللہ کے حکم کی پابندی کریں –

ثنا خان کا کہنا ہے کہ نفس پر قابو پانا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں لہذا اسے قابو میں کر لیں اس سے پہلے یہ آپ کو قابو میں کرے۔

خیال رہے کہ ثنا خان نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کمرشلز سے کیا تھا۔ اس شعبے میں انہیں جلد کامیابی سے ہم کنار کیا جس کے بعد وہ تامل فلموں میں اداکاری کرنے لگیں۔

ثنا خان ہدایت کار روہت شیٹھی کے ساتھ خطروں کے کھلاڑی سیزن 6 میں کام کر چکی ہیں۔ اس ٹی وی پروگرام میں انہوں نے بہت سے اسٹنٹس خود کیے۔جھلک دکھلا جا سیزن 7، کامیڈی نائٹس بچاؤ، کامیڈی نائٹس لائیو اور انٹرٹینمنٹ کی رات ثنا خان کے مشہور اور کامیاب ٹی وی شوز ہیں۔

Comments are closed.