اداکارہ ثناء نواز جن کے دو بیٹے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذلان کی سالگرہ منائی ہے .اذلان کی بارہویں سالگرہ کو ثناء نے دھوم دھام سے منایا اور انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی. جویریا سعود جو کہ ثناء کے پرانے دوست ہیں انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سالگرہ میں خصوصی شرکت کی. کہا جا رہا ہے کہ ثناء نے سالگرہ کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا. ثناء نے اس موقع پر کہا کہ میرے بچے میری دنیا ہیں ان کے لئے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں، میری زندگی کا مقصد اب میرے بچوں کی چھی پرورش اور تعلیم و تربیت ہے. یاد رہےکہ ثناء نواز کی
طلاق کے بعد انہوں نے پہلی سالگرہ ہے جو اپنے سابقہ شوہر کے بغیر منائی ہے ، ورنہ ہر سال دونوں مل کر اپنے بچوں کی سالگرہ منایا کرتے تھے. ثناء نواز نے اپنے نام کے ساتھ فخر ہٹا کر سختی سے تمام پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے بول دیا ہے کہ انہیںثناء فخر کی بجائے ثناء نواز بلایا جائے. ثناء نواز اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں.