آج کل کے لوگ کام کی بجائے فیشن پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ثناء نواز

میں نے اپنے پورے کیرئیر میں بہت محنت کی ہے
0
77
sana

لالی وڈ کی اداکارہ ثناء نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ آج کل کے فنکار بہت باصلاحیت ہیں لیکن ان میں‌سے بہت سارے ایسے ہیں جو صرف اپنے فیشن پر توجہ دیتے ہیں کام میں بہتری ان کی ترجیحات میں نہیں‌ہوتی. ایسا نہیں ہونا چاہیے . ثناء نواز نے مزید کہا کہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں بہت محنت کی ہے، اور ہمیشہ سوچ سمجھ کر کوئی بھی کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود فیصلے غلط بھی ثابت ہوئے،

لیکن مجھے کوئی پچھتاوا نہیں‌ہے اگر میرے فیصلے غلط ثابت ہوئے ”میں نے جو بھی فیصلہ کیا اپنے اور اپنے کیرئیر کی بہتری کے لئے کئے’
‘ لیکن وہ اگر درست ثابت نہیں‌بھی ہوئے تو کوئی بات نہیں‌. انہوں نے کہا کہ میں جب انڈسٹری میں آئی تھی تب بھی یہ کہا جاتا تھاکہ فلم انڈسٹری زوال پذیر ہو رہی ہے آج بھی ایسی باتیں ہوتی ہیں تو عجیب لگتا ہے. فلم انڈسٹری بالکل بھی زوال پذیر نہیں ہے بہت اچھا کام ہو رہا ہے لوگ فلمیں‌دیکھنےمیں‌ دلچپسی لے رہے ہیں. ثناء نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھے کرداروں اور پراجیکٹس کی تلاش میں‌رہتی ہوں ، جب بھی کوئی آفر دل کو لگتی ہے اسکو فورا قبول کر لیتی ہوں .

آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

Leave a reply