لالی وڈ اداکارہ ثناء جن کی گزشتہ سال اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوئی. دونوں نے علیحدگی کی وجوہات پر بات تو نہیں کی تھی لیکن اتنا ضرور کہا تھا کہ ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے عزت کے ساتھ ایک دوسرے کو چھوڑ رہے ہیں. ثناء اب اپنے دو بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں ، ایسا ہم نہیںکہہ رہے بلکہ ان کی وہ تصاویر کہتی ہیں جو وہ اکثر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں. ثناء نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شئیر کی ہیں ، جن میں وہ مشرقی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں ، ثناء خاصی خوبصورت اور
سمارٹ لگ رہی ہیں ، ان تصاویر کا کیپشن انہوں نے بہت ہی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا لکھا ہے. انہوں نے لکھا ہے کہ اپنی زندگی میں ایسا کچھ ضرور کرو کہ تمہیں چھوڑنے والا خود پچھتائے اور بے حد پچھتائے. انہوں نے کہا کہ زندگی مختصر ہے لہذا جو سفر جس کے ساتھ جتنا ہے اسے اچھے سے کاٹ لو اور ہمیشہ اپنے دل کی سنو جو دل کہتا ہے وہی کرو. اس سے پہلے کہ کل کو آپ اپنے کسی فیصلے پر پچھتائیں.