اداکارہ ثناء نواز جو کہ عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ ہم نے جتنی غلطیاں کرنی تھیںکر لی ہیں، اب ہمیں اپنا ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا. اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر نہیں کرتے جس کی وجہ سے بعد میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ہم اپنا سر پیٹ کر رہ جاتے ہیں. ثناء نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلیوں میں لایا جانا چاہیے تاکہ قانون سازی ہو. آج بھی گائوں اور دور دراز کے علاقوں میں ذات برادری کے نام پر ووٹ ڈالے جاتے ہیں.
انہوں نے کہاکہ ”ووٹ کو معمولی نہ سمجھیں یہ ہماری طاقت ہے” . اس کے ٹھیک استعمال سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے. ثناء نے کہا کہ الیکشنز قریب ہیں مین سب سے یہی کہوں گی کہ جس کو بھی ووٹڈالیں اس سے پہلے ہزار بار سوچیں کہ جس کو ووٹ ڈال رہے ہیں اس نے آپ کے لئے پہلے کیا کیا ہے اور اب کیا کرے گا. آزمائے ہوئوں کو نہ آزمائیں. یاد رہے کہ ثناء نواز نے حال ہی میں لندن سے واپسی کی ہے انہوں نے وہاںقیام کے دوران ایک ویب سیریز میں بھی کام کیا اور اپنے بچوں کے ساتھ خوب گھومی پھریں.








