معروف اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں فن کی بے انتہا خدمت کی ہے. ان کی اہلیہ ثمینہ کا بھی ایک پروڈکشن ہائوس ہے جس کے تحت وہ ڈرامے بناتی ہیں، ان کی بیٹی ثناء بھی ڈرامے بناتی ہیں، حال ہی میںان کو صنف آہن ڈرامہ کےلئے لکس سٹائل ایوارڈ بھی ملا ہے. اس موقع پر ا نکی بیٹی ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنف آہن ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا اور بہت محنت کے ساتھ اسے بنایا گیا. بڑی سٹار کاسٹ تھی جب ڈرامہ شروع نہیں ہوا تھا تو اس وقت میںتھوڑا نروس تھی کہ کیسے اتنی بڑی سٹار کاسٹ کو ہینڈل کروں گی.
لیکن خوش قسمتی سے مجھے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوا. پوری سٹار کاسٹ بہت اچھی رہی ، سب نے میرے ساتھ تعاون کیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میری والدہ اور والدین دونوں اس شعبے میں پچھلے کوئی 25 سال سے وابستہ ہیں تو مجھے ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے.” میں ڈرامے بناتی ہوں مجھے بہت مزا آتا ہے ، والد ہمایوں سعید کا کام دیکھ کربہت مزا آتا ہے. یاد رہے کہ ثنا ہمایوں سعید کی بیٹی ہیں ، اور انہوں نے من مائل جیسے ڈرامے ماضی میں بنائے.