اسلام آباد میں قتل ہونے والی ثنا یوسف کے اہل خانہ نے ملزم کو پہچان لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ اور پھپھو نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کی تصدیق کی۔
اسلام آباد میں قتل کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لواحقین نے ملزم کی شناخت کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ اڈیالہ جیل میں کرائی گئی، جو کہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں مکمل ہوئی۔
عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران پر اسرائیلی حملہ،بھارت،اسرائیل گٹھ جوڑ سامنے آ گیا،میجر (ر) ہارون رشید
ایران میں موجود 5 ہزار پاکستانی زائرین کی واپسی کیلئے اقدامات جاری
ایران کی جوابی کاروائی،اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیئے
ایران پر حملوں کے بعد اسرائیلی شہریوں میں خوف، سپر مارکیٹس پر ہجوم، اسٹورز خالی