نامور گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جانا قابل ستائش ہے. ایوارڈز فنکار کو اچھا کام کرنے کا مزید حوصلہ فراہم کرتے ہیں، اگر میں‌یہ کہوں کہ ایورڈ سے فنکار کو نئی زندگی ملتی ہےتو بےجا نہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ مثبت ھوصلہ افزائی سے میں خوش ہوتی ہوں اور اپنی اصلاح بھی کرتی ہوں، مثبت اصلاح ہمیشہ فائدہ دیتی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھ رکھتی ہوں کہ منفی تنقید دوسرے کو پریشان کرنے اور توڑنے کے لئے کی جاتی ہے اسلئے میں منفی تنقید پر زیادہ نہ دھیان دیتی ہوں نہ ہی

اسکو سر پر سوار کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ‌ حکومت کی جانب سے شوبز کے لوگوں کو ایوارڈز زدئیے جانے کا سلسلہ کبھی نہیں رکنا چاہیے. یاد رہے کہ گلوکارہ صنم ماوری کو نوجوان نسل بہت زیادہ پسند کرتی ہے ان کے گانےکافی مقبول ہیں. ان کی آواز کے مداح ان کے سینئر گلوکار بھی ہیں، صنم کم مگر اچھا بولنے کو ترجیح دیتی ہیں. صنم ماوری کے گیت سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہوتے رہتےہیں اس ھوالے سے صنم کہتی ہیں کہ میرے مداحوں کی داد مجھے مزید اچھا گانے کی ترغیب دیتی ہے.

Shares: