معروف اداکارہ و ماڈل دعا خان نے حال ہی میں عائشہ جہانزیب خان کے شو میں شرکت کی اور اس میں ان سے مختلف سوالات ہوئے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ دنا نیر مبین وہ اداکارہ ہے جس کو ہر چیز پلیٹ میں رکھ کر دی گئی ہے ، ورنہ اسکو اداکاری توآتی ہی نہیں اور نہ ہی میں اسکو اداکارہ مانتی ہوں، اسی طرح انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صنم سعید ایسی اداکارہ ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے، کہ اونچی دوکان پھیکا پکوان ، میرے حساب سے وہ بہت اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اس پر ان کے ساتھ بیٹھے مہمان کاشف محمود
نے کہا کہ میں دعا کی یہ بات بھی نہیں مانتا کہ وہ اچھی اداکارہ ہیں، کیونکہ انہوں نے جو کام کیا ہے وہ کمال ہے انکی اداکاری حقیقت کے قریب ہوتی ہے اور میں ان کی اداکاری کو بہت سراہتا ہوں. دعا خان نے کہا کہ مجھے جو لگتا ہے میں نے بتا دیا ہے اور ویسے بھی سوالات کے جوابات کچھ تو دینے ہی ہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین کی اداکاری پر سوال اٹھانے والی اکیلی دعا خان نہیں ہیں بلکہ اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ دنانیر کو ایکٹنگ نہیں آتی.