صنعتوں کی پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا، اچھی خبر آگئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، حکومت کے صنعت کے بارے میں اقدام رنگ لانے لگے . رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.46 فیصد کا اضافہ ہو گیا- اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.66 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.95 فیصد اضافہ ہوا- جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 2.24 فیصد اضافہ ہوا۔

تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہونے لگیں- رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پندرہ بڑی صنعتوں میں سے نو صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ اور چھ صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی- ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران فوڈ، مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار میں 12.16 فیصد اضافہ ہوا- کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 1.57فیصد اور فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 13.53 فیصد اضافہ ہوا.
واضح‌رہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابسطہ ہے. انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلہ سازی کے عمل میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں

وزیر اعظم نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں پیش آنے والے مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی. وزیر اعظم نے صنعتکاروں سے زراعت کے شعبے میں جدت لانے اور مختلف فصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پرکارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کیلئے تجاویز مانگ لیں.

Shares: