حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کا کیس، صندل خٹک گرفتار
حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار کر لیا گیا
متنازعہ ٹک ٹاکرحریم شاہ کی ویڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے حریم شاہ کی درخواست میں نامزد صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کر لیا، سینٹرل سپیشل کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے صندل خٹک کی گرفتاری کا حکم دیا،مدعیہ حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی
دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیںحریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں وہ مجھے سال سےتنگ کررہی ہے حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے دوران سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں
پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک پرکشمیرکی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں ٹک ٹاکر جو ویڈیوزبناتے ہیں سب کو معلوم ہے اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی
عدالتی فیصلہ کے بعد صندل خٹک کو گرفتار کیا گیا تو حریم شاہ عدالت میں موجود تھیں ، صندل کی گرفتاری کے بعد صحافیوں نے حریم شاہ سے بات کرنے کی کوشش کی تا ہم حریم شاہ نے بات نہیں کی، حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چلتی ہوئی آ رہی ہیں اور آیت سنا رہی ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی اتنی قریبی دوست آج گرفتار ہو گئیں تو آپ کے کیا جذبات ہیں ؟ حریم شاہ نے صحافی کا سوال سن کر رو پڑیں،ایک اورویڈیو میں حریم شاہ ممکنہ طور پروکیل کے ہمراہ ہیں سوال کیا جاتا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ میں ذہنی طور پردباﺅ میں ہوں ۔ صحافی کہت اہے کہ ذہنی حالت کو درست کرنے کیلئے آپ ایک سوال کا جواب دیں ، کیا آپ کے پاس مولانا فضل الرحمان کی کوئی ویڈیو ہے ؟ حریم شاہ اس سوال کے جواب میں کہتی ہیں کہ چھوڑیں اس بات کو، پی ٹی آئی اور عمران خان زندہ باد ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کروں گی ہمیں اس وقت عمران ریاض کیلئے آواز اٹھانے کی ضرور ت ہے
قبل ٹک ٹاکر صندل خٹک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے ,گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی
صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،
حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع اور معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے دعوی کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ و ٹک ٹاکرحریم شاہ نے داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی شیخ رشید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوںکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے-حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔