معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گزشتہ دنوں نازیبا وڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں ٹرینڈز بنے ، حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ یہ وڈیوز ان کی سہلیوں صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کی ہیں ، ان کے پاس میرا موبائل ہر وقت رہتا تھا اور انہوں نے ہی یہ گھٹیا حرکت کی ہے. حریم شاہ کے اس بیان پر صندل خٹک بھی آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ جھوٹ بول رہی ہیں انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کےلئے اپنی وڈیوز خود لیک کی ہیں اور یہ وڈیوز ان کے بوائے فرینڈ نے شوٹ کی تھیں اور اب وہ کہہ رہی ہیں کہ میرے شوہر نے یہ وڈیوز بنائی ہیں.حریم شاہ کو شرم آنی چاہیے ہم پر الزام لگاتے ہوئے ، اگر حریم شاہ میں ہمت ہے تو مجھ پر کیس
کرے ورنہ میں اس پر ہتک عزت کا دعوی کروں گی. صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ ماضی میںبھی ایسی حرکات کر چکی ہیں اور الزام دوسروں پر دھرتی ہیں ، اس بار انہوں نے الزام ہم پر دھر دیا ہے. ان کا فون کیسے ہیک ہو گیا؟حریم شاہ سچی ہیں تو ہم پر کیس کرکے قانونی کاروائی کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا.







