کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کو آگ لگانے کا معاملہ ، نئے حقائق نئے انکشافات ، مالک نے انکشاف کردیا کہ ایم کیو ایم 15 لاکھ مہینہ بھتہ پر بھی راضی نہ ہوئی ، ایڈوانس ہی کروڑوں روپے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات اور اطلاعات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے فیکٹری مالک نے بیان دیا ہے کہ ہمیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کروڑوں روپے بھتہ دینا کا کہا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں فیکٹری کے مالک ارشد بھائیلہ نے بیان قلم بندکراتے ہوئے کہا کہ 2005 میں فیکٹری ملازم جنرل منیجر منصور نے زبیر عرف چریا کو فیکٹری فینسنگ ڈپارٹمنٹ میں بھرتی کیا، زبیر چریا بلدیہ سیکٹر انچارج اصغر بیگ کے چھوٹے بھائی کا گہرا دوست تھا۔

فیکٹری کے مالک ارشد بھائیلہ نے انکشاف کیا کہ جنرل منیجر منصور نے ایم کیوایم کو 15 لاکھ روپے ماہانہ دینے پر رضا مند کیا جبکہ آتشزدگی کے بعد ایم کیو ایم سیکٹر اعجاز بیگ کو بھتہ دیا۔ 2012 میں منصور کے آفس میں شاہد بھائیلہ سے سیکٹر انچارج ماجد بیگ ملا اور کہا کہ اب ایم کیو ایم کو کروڑوں روپے بھتہ دینا پڑے گا۔

Shares: