سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ کب تک ہو، سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کردیا

0
30
سپریم کورٹ نے کرونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ کب تک ہو، سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کردیا

باغی ٹی وی ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے اور نیا بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آج کیس کی سماعت کی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کئی زندگیاں چلی گئیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے، یہ سانحہ ہوگیا ہے اب اس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے اسے کام سے روکنا بد نیتی پر مبنی ہوگا کیونکہ 80 فیصد تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں
اس سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کو طلب کیا تھا.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی،ادارہ منہاج القرآن کےوکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کےلئے مہلت کی استدعا کی گئی،

Leave a reply