سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا

کراچی : ) سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔واعہ فئیر کے علاقے میں ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی سڑک پر پھینک دیا۔پولیس نے بچہ پھینکنے والی خاتون اور اس کی ماں کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے چلتی ایمبولینس میں بچی کو جنم دیا اور بچی پیدا ہوتے ہی ایمبولینس سے ہاتھ باہر نکال کر سڑک پر پھینک دی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتاریاں کیں۔رواں سال فروری میں قائد آباد کے قریب ٹرین کی پٹریوں سے نومولود بچے کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ، کراچی میں نومولود بچے کی لاش ملنے ایک اور واقعہ پیش آیا، قائد آباد کے علاقے سے ریلوے پھاٹک کے قریب سے نومولود کی لاش ملی، بچے کی لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ نومولود بچوں کی لاشوں کی اطلاع اہل علاقہ کی جانب سے دی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 3 سے رواں ماہ کی 21 اور 22 تاریخ کو دو مختلف مقامات سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں ، جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق تینوں بچے وقوعہ پر ہی انتقال کر چکے تھے، سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے سلسلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسا ظلم ہورہا ہے جس کے بارے میں سن کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
حنید لاکھانی نے کہا کہ یہ واقعات ہمارے معاشرے میں پنپتی اخلاقی گراوٹ کی نشاندہی کے لیئے کافی ہیں، حالات اسقدر خراب ہوچکے ہیں کہ اگر ان پر توجہ نہ دی گئی تو تکلیف دہ صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا نا حق قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اور بچے تو معصوم ہوتے ہیں نومولود بچے کو تو کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا۔

Comments are closed.